رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج ماننے کا سوال کہاں سے پیدا ہوگیا؟ الیکشن کے بعد ریٹرننگ افسران نے انتخابات کا حشر خراب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ (آج) ہفتہ کو ایف 9 پارک اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی