وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) انٹرپول کی کامیاب کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امانت علی نامی ملزم پنجاب کے ضلع سرگودھا کی پولیس کو ایک قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے انٹرپول نے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی