i پاکستان

ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی ادویات تیار کرنیوالا میڈیسن مینو فیکچرنگ یونٹ پکڑ لیاتازترین

February 12, 2026

ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی ادویات تیار کرنیوالا میڈیسن مینو فیکچرنگ یونٹ پکڑ لیا، ملزم گرفتار،مختلف ادویات کے 190 کارٹن بھی تحویل میں لے لئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کا جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کر ستیانہ روڈ پر خفیہ طور پر قائم میڈیسن مینوفیکچرنگ یونٹ پکڑ لیا۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم محمد وقاص محسن گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم غیر معیاری اور مشکوک ادویات تیار کرنے میں ملوث پایا گیا۔چھاپے میں مختلف اقسام کی 19 ادویات، پیکنگ میٹریل اور بڑی مقدار میں بوتلیں برآمد کی گئیں۔موقع سے مختلف ادویات کے 190 کارٹن بھی تحویل میں لے کر فیکٹری سیل کر دی گئی۔برآمد ادویات میں شربت، ٹانک، آئل، ڈراپس اور دیگر طبی مصنوعات شامل ہیں۔جعلی ادویات انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی