ایف آئی اے فیصل آباد نے پاسپورٹ مافیا کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے،شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث تھے،ملزمان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرکے شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث 3 ملزمان مظفر اقبال، محمد سہیل اور محمد زاہد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا ک پاسپورٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کو پاسپورٹ آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے۔ کارروائی میں ملزمان سے پاسپورٹ کے اجراء اور لین دین کے شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی