i پاکستان

ایف آئی اے کی ابوظہبی میں کارروائی، انتہائی مطلوب 4 افراد گرفتارتازترین

August 16, 2023

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ابوظہبی میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہیں، ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی سے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کر رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی