i پاکستان

ایف آئی کی کارروائی، یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمدتازترین

April 22, 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ے یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کرلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سامنےآئی ہے، تقریبا 21 کروڑ روپیمالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی اور گردوں کی فروخت سمیت غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائو ن کیا گیا ہے، یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کیے گئے ہیں، امریکی ڈالرز، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگرغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق 15ماہ میں 549 چھاپے مارے گئے اور1337 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث منظم گروہ پکڑا گیا، گردے فروخت اورپیوندکاری کے الزام میں ڈاکٹر سمیت4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گروہ پنجاب سیبھٹہ مزدوروں اور غریب افراد کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبورکرتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی