i پاکستان

ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے کے تمام اکائونٹس بحال کر دیے گئےتازترین

November 30, 2023

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی جانب سے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے تمام اکائونٹس بحال کردیے گئے ہیں ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاوئنٹس کی بحالی ممکن ہوئی،جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کے تمام اکائونٹس بحال کرنے کے حکامات جاری کردیے گئے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا،واضح رہے کہ بدھ 29 نومبر کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی