ایف سی بلوچستان (سائوتھ) ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پاسنگ آئو ٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (سائوتھ) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (سائوتھ)کی اسپیشل فورس ہے۔آئی جی ایف سی بلوچستان (سائوتھ) نے پریڈ کے اعلی معیار کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (سائوتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان(سائوتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانیوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی