ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا عوامی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام۔ اب شہری اپنی گاڑی کی نئی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی (Transfer of Ownership) اور دیگر متعلقہ خدمات گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز کی ہیلپ لائن 383-383-111-051 پر کال کر کے اپنی اپائنٹمنٹ حاصل کریں، جس کے بعد محکمہ کی ٹیم آپ کی دہلیز پر پہنچ کر مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔ عوام کی مزید سہولت اور ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری اپنی تعطیل کے دن دفتر آ کر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر آف اونرشپ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر ایکسائز سروسز سے باآسانی استفادہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ ایکسائز عوام کو تیز، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لیے 383-383-111-051 پر رابطہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی