i پاکستان

ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ ختم ہوجائے گی،ترجمان پاور ڈویژنتازترین

April 23, 2026

پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی۔جاری بیان کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ گزشتہ رات صوبوں کی ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے پانی کے اخراج سے 4950 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ پن بجلی کی کل استعداد 11500میگاواٹ ہے اور پن بجلی اب بھی اپنی استعداد سے تقریبا 6000 میگاواٹ کم پیدا ہورہی ہے، پن بجلی سے کم بجلی پیداوارکی بنیادی وجہ صوبوں سے پانی کی کم طلب ہے۔ترجمان کا کہنا تھا ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نیکل رات پیک ٹائم میں ڈیمانڈ میں اضافیکی بدولت2 گھنٹیسے ڈھائی گھنٹے تک کی لوڈ مینجمنٹ کی،ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کیمطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، اکنامک لوڈ منیجنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی ، ایل این جی کی عدم دستیاب کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی، رات میں بجلی کیاستعمال میں بچت کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ڈیمانڈ کو بہترطریقے سے مینیج کیا جائے، عالمی حالات اور پانی کی کم طلب کی بدولت رات میں شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی