اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ریفرنس میں 11 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس دوبارہ احتساب عدالت میں واپس آیا ہے ، اب سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک ان کیسز پر فیصلے سے روک رکھا ہے۔ اس موقع پر وکیلِ صفائی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ، احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی