i پاکستان

ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عدالت پیش، غیر حاضر ملزمان کو نوٹس، مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتویتازترین

November 14, 2023

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟ بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی