i پاکستان

ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہتازترین

March 16, 2024

ایل پی جی مافیا نے از خود قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی