i پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا عامر چشتی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہتازترین

March 27, 2024

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان فیصل واوڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کرے گی۔ گزشتہ ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کئی رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ میں سپورٹ کرنے کے مخالف ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماں کی جانب سے پارٹی امیدواروں کو ہی سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا جارہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی