i پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی اختلاف نہیں، فیصل واوڈاتازترین

March 19, 2024

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے متحدہ قومی ومومنٹ(پاکستان)سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری مخالفت ایم کیو ایم لندن والی ٹیم سے تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، راوف صدیقی اور مصطفی کمال سے میرا اچھا تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے کی تعریف کریں گے، انقلاب لانے کا طریقہ یہ نہیں کہ ملکی سلامتی کو آگ لگادیں، پر امن احتجاج اور ووٹوں کے ذریعے بھی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی