i پاکستان

ایمان مزاری عدالت میں ماں سے گلے لگ کر جذباتی، شیریں مزاری نے بسکٹ اور جوس دیاتازترین

August 29, 2023

شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں،شیریں مزاری نے بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا۔ منگل کو پولیس نے ایمان مزاری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے ایمان مزاری کو ان کی والدہ شیریں مزاری سے ملاقات کی اجازت دی۔ جج نے کہا کہ صرف ماں بیٹی کمرہ عدالت میں ملاقات کریں گی، غیرمتعلقہ افراد کمرہ عدالت سے نکل جائیں۔ اس دوران ایمان کمرہ عدالت میں والدہ سے مل کر جذباتی ہوگئیں جب کہ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو کمرہ عدالت میں بسکٹ اور جوس دیا اور کہا کہ بیٹھ کر آرام سے کھا لو بیٹا کچھ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی