i پاکستان

این اے 15مانسہرہ، الیکشن کمیشن کی تمام فریقین کو (آج) دلائل دینے کی ہدایتتازترین

February 26, 2024

الیکشن کمیشن نے این اے15مانسہرہ کیس (آج) تمام فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی،الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت کے آغاز میں نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ تاحال نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پڑھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے،کامیاب امیدوار گشتاسپ خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آر او کی رپورٹ سب کو مل گئی، گشتاسپ خان 25ہزار کی لیڈ سے جیتے، قانون کے مطابق 25ہزار کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گشتاسب خان کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسٹے ختم کر دیتے ہیں، دلائل کے لیے مزید وقت دے دیتے ہیں، صرف دلائل کے لیے اسٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتے، الیکشن کمیشن کا مقف ہے اسٹے کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے،چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر جدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس جتنا مرضی طویل کریں، ہم اسٹے پر فیصلہ کر دیتے ہیں، کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا،الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا،وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حتمی دلائل دینے کا آخری موقع دے، 125پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 47میں شامل نہیں کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آر او نے رپورٹ میں 125پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل نہ ہونے کا دعوی مسترد کیا ہے،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فارم 47تیاری کے وقت نواز شریف کی جانب سے کوئی آر او کے آفس نہیں گیا،الیکشن کمیشن نے این اے15مانسہرہ کیس کی سماعت منگل(آج) تک ملتوی کر دی،واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان کامیاب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی