i پاکستان

این اے 15مانسہرہ، انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج،ا لیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایتتازترین

February 28, 2024

الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ پر ری الیکشن سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جو بدھ کے روز سنایا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری کیس میں(ن)لیگ کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کردی اور انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی