i پاکستان

این اے 15،نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اعظم سواتی کی اپیل سماعت کیلئے منظورتازترین

January 04, 2024

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کے ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو (آج) جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی