این اے 25 چارسدہ سے ایمل ولی خان کو بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آزاد امیدوار نے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 چارسدہ سے اے این پی کے رہنما ایمل ولی کو بھی آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق این اے 25 چارسدہ سے آزاد امیدوار فضل خان ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی خان 67 ہزار 876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی