i پاکستان

این اے 46، 47 اور 48 کا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظتازترین

February 14, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 46، 47 اور 48 سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ تھا کہ ان کے پاس ایک درخواست پڑی ہوئی ہے تو کیا یہ مناسب نہیں تھا کمیشن نوٹیفکیشن سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرتا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کمیشن نے اپنے آرڈر میں لکھا تھا کہ اگر کانسالیڈیشن نہیں ہوئی تو روک دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے نوٹفیکیشن تو جاری کردیا گیا، اگر اب درخواست کا نتیجہ کچھ اور آ جاتا ہے تو کیا ہوگا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کمیشن زیر التوا درخواستوں کو اس سوچ کے ساتھ سنے گا کہ جیسے نوٹیفکیشن ہے ہی نہیں، عدالت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دئیے بغیر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دے تو کوئی اعتراض نہیں۔ بعدازاں، عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی