i پاکستان

این اے 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنجتازترین

February 10, 2024

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ شعیب شاہین نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، آزاد امیدوارں علی بخاری، شعیب شاہین نے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکردیں۔ درخواستوں کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ این اے 48 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے کہا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، 53 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے، دھاندلی ہوئی۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آج میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری درخواست ہے چیف جسٹس سے کہ کیس کو فوری سنا جائے، پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں، ریٹرننگ آفیسرز پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 47 اسلام آباد 2 کی نشست کے تمام 387 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں سے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی