i پاکستان

این اے15 سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری، نواز شریف کو شکستتازترین

March 01, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے شکست دی، گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی