i پاکستان

این اے71، ریٹرننگ افسرطلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے،سماعت22 فروری تک ملتویتازترین

February 14, 2024

الیکشن کمیشن نے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی ریحانہ ڈار کی درخواست پرسماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔ الیکشن کمیشن میں این اے71سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی درخواست پر ممبر خبیرپختونخوا اکرام اللہ اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے سماعت کی، این اے71سیالکوٹ کے ریٹرنگ افسر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے آج 14 فروری تک رپورٹ طلب کررکھی تھی۔ یاد رہے کہ ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن سے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی