i پاکستان

این ایل سی کے اختیارات میں اضافہ،وزیراعظم آرمی چیف کی سفارش پر حاضر سروس جنرل کو ڈی جی این ایل سی تعینات کریں گےتازترین

August 05, 2023

حکومت نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی ) کے اختیارات میں اضافہ کردیا ،این ایل سی لاجسٹکس اورکنسٹرکشن کے ساتھ باڈر ٹرمینل آپریشن ،انفرسٹکچر کی ترقی، ضروری سامان، خدمات، سامان، گاڑیاں، اسپیئرز، اور دیگر متعلقہ اشیا کی خریداری، ترقی، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ، مرمت ،زمین کی خریدو فروخت ، ٹرسٹ بھی قائم کرسکے گی،سربراہ آرمی کا حاضر سروس میجر جنرل ہوگا جس کو وزیر اعظم آرمی چیف کی سفارش پر تعینات کریں گے حکومت این ایل سی کو براہ راست پراجیکٹ اور منصوبے بھی دے سکے گی مسلح افواج کی معاونت کے لئے این ایل سی ملٹری زمین حاصل کر سکے گی ۔ سینیٹ سے پاس ہونے والے بل نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن بل2023کے مطابق حکومت نے این ایل سی کو بڑے اختیار ات دے دیئے ہیں بل پہلے ہی قومی اسمبلی سے پاس ہوچکاہے ۔بل کے تحت این ایل سی کا ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ہو گا ، دیگر شہروں میں دفاتر قائم کیے جا سکیں گے این ایل سی لاجسٹکس ، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، بارڈر ٹرمینل اپریشن کے شعبے میں کاروبار اور سرگرمیوں میں حصہ لے گااین ایل سی پاکستان کے اندر اور باہر پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر میں پراجیکٹس کرے گااین ایل سی ضروری سامان، خدمات، سامان، گاڑیاں، اسپیئرز، اور دیگر متعلقہ اشیا کی خریداری، ترقی، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ، مرمت کر سکے گا۔این ایل سی کے استعمال کے لیے پراپرٹی اور اثاثے ,حاصل ، خرید اور کرائے پر حاصل کر سکے گے این ایل سی بزنس یونٹ ، کاروپوریٹ ادارے ، دفاتر ، ٹرسٹ، کنسورشیم ، اسوسی ایشن ، خصوصی مقاصد کے لئے گاڑیاں بنا سکے گا۔وزیر اعظم ارمی چیف کی سفارش پر پاک فوج کے حاضر سروس میجر جنرل کو ڈائیریکٹر جنرل تعینات کرے گااین ایل سی کو مالی خود مختاری ہو گی اندرونی خطرات اور بیرونی جارحیت، دفاعی اور ملکی سیکورٹی میں فوج کی معاونت کرے گاایمرجنسی ، غیر معمولی صورت حال ، افات میں حکومت اس کو ہدایت دے گی۔اندرونی خطرات اور بیرونی جارحیت ، ضرویات ، دفاع ، غیر معمولی صورت حال ، اسٹریٹجک اور قومی ترقی کے مقاصد میں این ایل سی کو استثنی اور رعائت دی جائے گی این ایل سی حکومتی منصوبوں اور کنٹریکٹس میں حصہ لے گی۔حکومت این ایل سی کو براہ راست پراجیکٹ اور منصوبے بھی دے سکے گی مسلح افواج کی معاونت کے لئے این ایل سی ملٹری زمین حاصل کر سکے گی ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی