i پاکستان

ایوان چلانا کبھی بھی آسان نہیں رہا ،سپیکر کو ضبط اور صبر کے ساتھ کرسی پر بیٹھنا ہوتا ہے، ایاز صادقتازترین

March 01, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایوان چلانا کبھی بھی آسان نہیں رہا یہ بھاری ذمہ داری ہے۔ سپیکر اسمبلی کے انتخاب سے قبل اپنے ایک بیان میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سب میرے دوست اور بھائی ہیں کسی سے دشمنی تو ہے نہیں، ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑنا جمہوریت کا حسن ہے۔ ایازصادق کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر رکھنا ہر رکن کا فرض ہے ، پارلیمان حکومت اور اپوزیشن سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شور شرابے میں تقریر اور بات نہیں ہوسکے گی ،سپیکر کو ضبط اور صبر کے ساتھ کرسی پر بیٹھنا ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی