i پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس،حسن،حسین نواز کی دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائرتازترین

March 06, 2024

 احتساب عدالت میں اشتہاری حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی، قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے، جس پر جج ناصر جاوید نے کہا کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ(آج) جمعرات  کے لیے نوٹس کردیں لاہور سے آنا ہوتا ہے۔ قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کردیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے اپیل واپس لے لی تھیں، العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ عدالت نے(آج) جمعرات  کے لیے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی