i پاکستان

ایرا ن امریکہ معاہدہ، فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئے کردکھایا، محسن نقویتازترین

June 15, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا، اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے لئے کردکھایا۔یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی