i پاکستان

ایران امریکا مذاکرات، غیر ملکی مندوبین و صحافیوںکیلئے اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت کا اعلانتازترین

April 10, 2026

حکومت نے ایران امریکا مذاکرات کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔نائب وزیراعظم و وزری خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر لکھا ہے کہ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں آمد پر ویزا جاری کریں گے، اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں آنے والے تمام وفود اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس 2026 کے شرکا کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا

جس کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو شرکا کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ٹاکس کیلئے آنے والے افراد کو آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا، اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردی گئی ہے جس پر شرکا کو فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور ایئر لائنز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی