وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور امریکا پاکستان پر اعتماد کر کے اسلام آباد آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ جو قوتیں بات کرنے پر آمادہ نہیں تھیں انہیں مذاکرات کی میز پر لایا گیا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا، ایران امریکا مذاکرات پر حکومت نے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں میٹنگ کی، مشکل وقت میں قوم کو متحد رکھنے میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن وہ ایران امریکا مذاکرات کیلئے متحرک تھے۔دوسری جانب سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ امریکا، ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مبارکباد کے مستحق ہیں، دنیا جانتی ہے پاکستان سفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، پاکستان چاہتا ہے پوری دنیا میں امن ہو، مذاکرات کے دوران پوری دنیا کی نظر پاکستان پر تھی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو اپنی اہمیت سے واقف کروایا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وہ کام کیا جس سیعوام کا فائدہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دے چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیکٹر کو سبسڈی کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے اقدامات کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی