ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ ایران ائیر کی پرواز آئی آر 816 ائیربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔ طیارے نے گزشتہ رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا، تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔ ایران کے شہر مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی