سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔راولپنڈی میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے واقعے پر عالمِ اسلام میں غم ہے ان کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، امریکہ اور اسرائیل نے مل کر خامنہ ای کو انکی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے اسکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی۔ پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے، افطاری اور سحری کا کوئی کاروبار نہیں رہا، دکانداروں کا عید سیزن نہیں لگ رہا۔ غریب ملک میں زندہ ہی مر گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی