i پاکستان

ایران اسرائیل کشیدگی‘ متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوختازترین

March 04, 2026

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث اسلام آباد،کراچی اورفیصل آباد سے متحدہ عرب امارات اورخلیجی ممالک سمیت متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں معطل ہوگئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشرق وسطی جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں ائیر بلیو کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پروازاور برٹش ائیرلائن کی لندن جانے والی پرواز بھی شامل ہیں۔ائیر سیال کی ابو ظہبی ،قومی ائیر لائن کی دبئی،گلف ائیر کی بحرین اورقطر ائیر ویز کی دوحا جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ۔فلائی ناس کی ریاض اور اتحاد ائیر لائنز کی ابو ظہبی جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں جبکہ قومی ائیر لائن کی گلگت ،فلائی جناح کی کوئٹہ،ائیر بلیو کی کراچی اور سکردو جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ایمریٹس کی دبئی اورٹرکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز کے علاوہ ائیر سیال آصف فلائی کی دبئی جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں،فلائی جناح کی شارجہ اور دبئی جانے والی پروازوں کے علاوہ اتحاد ائیر کی ابو ظہبی جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

ائیر سیال کی ریاض،قومی ائیر لائن کی شارجہ اور العین اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل،امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی کے باعث کرآج کراچی ایئرپورٹ سے بھی متعدد پروازیں کو منسوخ کردیاگیا۔کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونے والی 11پروازیں متاثر ہوئی ہیں جن میں کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 603،601،کراچی سے ریاض جانیوالی سعودیہ کی پرواز ایس وی 709 ،کراچی سے جدہ جانیوالی سعودیہ کی پرواز ایس وی 701 ،کراچی سے دبئی جانیوالی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110اورکراچی سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیٹھ 330،336،334شامل ہیں۔کراچی سے بنکاک جانیو الی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے ابو ظہبی جانیوالی اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 293 ،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 ،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے404،402بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370،کراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے لاہورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206 اورکراچی سے کوئٹہ جانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 بھی منسوخ ہوگئی۔ دوسری طرف فیصل آباد سے دبئی ،شارجہ اورابوظہبی کے لئے پروازیں آج بھی معطل رہیں گی،فیصل آباد سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بارش ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردیفیصل آباد سے شارجہ کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ فیصل آباد سے مدینہ اور،جدہ کی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ائیر پورٹ حکام نے مسافروں کو کال سنٹر سے معلومات لینے کی ہدایت کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی