ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی۔ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول دستیاب نہ ہونے سے پیٹرول پمپ بند ہوگئے جن پیٹرول پمپس پرفیول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔شہر میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نئی سپلائی آنے سے آج صورتحال معمول پر آجائیگی، شہریوں نیقیمت بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ روز زیادہ پیٹرول خریدا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی