i پاکستان

ایران کے معاملے پر کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، خواجہ آصفتازترین

January 18, 2024

سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ایران سے تعلقات مزید خراب نہ ہوں اس لیے کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران تنازع کے حل کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا تھا، ہمارے دور میں ایران کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے، ہمیں کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ایران سے تعلقات مزید خراب نہ ہوں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے، پاکستان اور ایران میں بلوچ علیحدگی پسند تحاریک چل رہی ہیں، پاکستان اور ایران کو ان تحاریک سے مشترکہ طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی