i پاکستان

ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زورتازترین

May 25, 2026

ایران نے کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی ذمہ داری سمجھتا ہے۔اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئٹہ میں ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں ایران اور روس کے سفارتخانوں نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی