i پاکستان

ایران کو دھمکاکر غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدمتازترین

April 20, 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکیوں یا دبائو کے ذریعے غیر منطقی مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکہ بندی جاری رکھنا اور ایران کو جنگی جرائم کی دھمکیاں دینا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف بیانات دے کر یہ دعوی کرنا کہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے، حقیقت کے برعکس ہے۔رضا امیری مقدم کے مطابق جب تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، اس وقت تک اختلافات بھی برقرار رہیں گے اور مسائل کا حل ممکن نہیں ہو سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی