i پاکستان

ایران مضبوط جواب دے رہا ہے، اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا بمباری کیا ہوتی ہے، مفتی تقی عثمانیتازترین

June 17, 2025

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہناتھاکہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیک کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عالم اسلام کے خلاف اس کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی