i پاکستان

ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، جنگ بندی ثبوت ہے فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی،خواجہ آصفتازترین

June 24, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔ ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی،وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں،اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے،خواجہ آصف نے کہاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بھی بھارت پر فتح دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی