وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صہیونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے، ایران پر جنگ مسلط کی گئی، جس کا ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے‘ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہو گا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صہیونی نظریہ ہے، صہیونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کیا، بڑی طاقتیں صہیونیت کے زیرِ اثر ہیں۔خواجہ محمد آصف نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے، اس وقت اسلامی دنیا میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت، پاک افواج کا لوہا اللہ کے کرم سے دنیاجانتی ہے، ہمارے شہدا اور غازیوں کا احسان ہے ہماری خود مختاری محفوظ ہے۔ اللہ ان تمام پر رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ایٹمی طاقت بنانے میں کردارادا کیا، نوازشریف کی ہمت کوسلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو اختلافات کے باوجوددشمن کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے، اللہ عالم اسلام کو اتحاد نصیب کرے،دشمن پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے، اللہ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے انکا حامی و ناصرہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی