i پاکستان

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ، دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے، محسن نقویتازترین

August 25, 2026

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایکس اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ ہماری گفتگو کا محور ایران اور امریکا کے درمیان تنازع، مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور آئندہ کا لائح عمل تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کیلئے دونوں جانب سے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو تنازع کے جامع حل کی جانب پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر نے کھل کر اپنی حکومت کا موقف اور خدشات ہمارے سامنے رکھے، جبکہ متعلقہ امور پر ہمارے درمیان تعمیری اور مفید گفتگو ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت مستقبل میں مزید مثبت اقدامات کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی