i پاکستان

ایران سے مزید 6 مزدوروں کی کوئٹہ بارڈر کے ذریعے وطن واپسی ، مجمو عی طور پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچ چکےتازترین

April 28, 2026

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 58ویں روز بھی جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 6 مزدور وطن واپس آ گئے، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 3324 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔حکام نے بتایا کہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان آچکے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 13943افراد وطن واپس پہنچے ۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے والوں میں مزدور ،بزنس مین ،طلبا، زائرین ،سی مین اورایران کے رہائشی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی