i پاکستان

ایرانی دراندازی میں جاں بحق و زخمی بچیوں کیلئے مالی امداد کا اعلانتازترین

January 18, 2024

بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا،وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جانبحق ہونے والی دو بچیوں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی،حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جانبحق خواتین کے ورثا اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی