i پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں،مشرق وسطی میں جنگ صیہونیت کا شیطانی ایجنڈا ہے، لیاقت بلوچتازترین

April 25, 2026

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مشرق وسطی میں جنگ صیہونیت کا شیطانی ایجنڈا ہے، امریکہ صیہونی شکنجے میں الجھ کر اپنا عالمی کردار ضائع کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی سے جینے کا حق چھین لے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر مجموعی لیوی 108 روپے کرنا حکومت کی بھتہ خوری ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو پنجاب سندھ میں 3500 روپے من قیمت نہیں مل رہی، حکومت نے زراعت اور کسانوں کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی