ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ارنا کے مطابق جمعرات کی صبح ہوئے ان حملوں میں 7افراد ہلاک ہوئے ہیں،ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے،اس حوالے سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی کا کہنا ہے کہ سروان شہر کے قریب صبح 4بج کر 5منٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی،سروان شہر صوبے کے دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں 347کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی