i پاکستان

ایس آئی ایف کی معاونت، خام وسائل کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈتازترین

June 20, 2026

ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ شاندار کارکردگی اور معاونت کے نتیجے میں خام وسائل کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 3 برس میں ایس آئی ایف سی نے مقامی وسائل اور پیداوار میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر برآمدات بڑھانے میں معاونت کی ہے۔ خود انحصاری کے وژن کے تحت بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنی شعبے میں خام مال کی ویلیو ایڈیشن پر خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔اسی وژن کے پیش نظر پی ایم ڈی سی نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات بڑھانے کے لئے امریکی کمپنی ایم ایس سی آئی کے ساتھ 200 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کیلئے جدید سلاٹر ہائو سز قائم کئے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مقامی سطح پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز اورسیمی کنڈکٹرز انڈسٹری خودانحصاری اور برآمدات کیلئے اہم قدم ہیں۔ زرعی شعبہ کی پیداوار میں بہتری کے باعث ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے برآمدات میں اضافہ کیلئے مسلسل سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی