سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے افتخار آباد،بھمبر، آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز ٹوجی سے ہائی اسپیڈ فورجی میں اپ گریڈ کر دیں۔ فورجی اپ گریڈیشن سے صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیزرفتارڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز دستیاب ہوں گے۔ ایس سی او کی جانب سے مہیا کردہ جدید فورجیسروسز سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔اہل علاقہ نے فور جیاپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی اوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2جی سروس کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کم رفتارانٹرنیٹ کے باعث ہماری ڈیجیٹل سروسزبری طرح متاثر ہوتی تھیں، کام میں تاخیراور رکاوٹیں معمول کاحصہ تھیں، تیز رفتارانٹرنیٹ کی بدولت اب ہمارا آن لائن کام زیادہ موثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی