i پاکستان

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحانتازترین

April 27, 2026

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آ ئی ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار کا منفی رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 0.7 فیصد کم ہے اور 100 انڈیکس1199 پوائنٹس کمی سے 169472 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ کورین کاسپی 2.3 فیصد اضافے پر ہے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کاسیٹ میں 1 فیصد اضافہ ہے جبکہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں 0.15 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.25 اضافہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی