i پاکستان

ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے، خالد مقبول صدیقیتازترین

February 29, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا'ہم زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے' ہر فورم پر دھاندلی پر احتجاج کرینگے' ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے' ملک کے23کروڑ عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم گورنر شپ اور وزارتوں کے لیے نہیں آئی عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا ' ایم کیو ایم حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہم اس سے زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے ہم ہر متعلقہ فورمز پر دھاندلی پر احتجاج کریں گے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا 75سال قبل جو منظر نامہ تھا وہی آج ہے۔ ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے 23کروڑ عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی