i پاکستان

آج سے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا عمل شروع ، 30 ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گےتازترین

July 27, 2026

ملک میں انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا عمل شروع ہوگیا ۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے یکم جولائی 2025سے 30جون 2026 تک کے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے 27جولائی 2026(پیر کے روز)سے طلب کر لئے ۔ ملک بھر کے قابل ٹیکس آمدن کے سالانہ ریٹرن 30 ستمبر 2026تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال ایف بی آر کرنے کا مجاز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی